ابنا: الفتح کي مرکزي کميٹي کے رکن نبيل شعث نے فارس نيوز ايجنسي سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطيني اتھارٹي کے سرابراہ محمود عباس قومي آشتي کے حوالے سے امريکي دباؤ کو ہرگز قبول نہيں کريں گے-
حکومت امريکہ نے فلسطيني اتھارٹي کے سربراہ محمود عباس کو ايک دھمکي آميز خط ميں حماس اور الفتح کے درميان کسي بھي قسم کے قومي آشتي معاہدے کي بابت خبردار کيا ہے- امريکہ نے دھمکي دي ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدے کے صورت ميں فلسطيني اتھارٹي کو دي جانے والي مالي امداد بند کردي جائے گي-
دوسري جانب صيہوني حکومت کے وزيراعظم بن يامين نيتن ياھو نے بھي دھمکي دي ہے کہ حماس کے اشتراک سے فلسطين کي قومي حکومت کے قيام کي صورت اسرائيل، فلسطيني اتھارٹي کو ٹيکسوں کي مد ميں حاصل ہونے والي رقم کي ادائيگي روک دے گي-
توقع ہے کہ فلسطيني اتھارٹي کے سربراہ محمود عباس اور حماس کے رہنما خالد مشعل پچيس نومبر کو قاہرہ ميں ايک دوسرے سے ملاقات کرنے والے ہيں جس ميں قومي آشتي کے معاہدے پر بات چيت کي جائے گي.
.............
/169